31

ایف آئی اے کی بروقت کارروائی، دہشتگردی میں ملوث شخص ائیر پورٹ پرگرفتار

پشاور (ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی واقعات میں ملوث مولوی محمد نبی کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق باچا خان ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث مولوی نبی کو گرفتارکیا گیا، گرفتارملزم دہشت گردی کے واقعات میں سی ٹی ڈی کومطلوب تھا۔

مولوی نبی سعودی عرب جانے کی کوشش کر رہا تھا جس کا نام ای سی ایل میں بھی شامل تھا۔ مولوی نبی کا تعلق قبائلی ضلع اورکزئی سے ہے جسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں