42

گلگت بلتستان کا امن روشن مستقبل کا ضامن ہے: مولانا سلطان

گلگت (ویب ڈیسک) عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا امن روشن مستقبل کا ضامن ہے بدخاہوں کو ہضم نہیں ہورہا آئے روز قتل و غارت کی خبریں موصول ہورہی ہیں اس طرح کے اقدامات کو روکنے کیلئے انتظامیہ اور عوام کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے اپنے جاری کیے بیان میں کہا ہے کہ حسنین اکبر ایک ملنسار اور غریب نوازتھے ان کا دن دیہاڑے قتل لمحہ فکریہ ہے۔سلطان آباد سے تعلق رکھنے والے محمد عباس کاسرے عام قتل انتظامیہ کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے مزید کہا کل دن کے دو المناک اور افسوسناک واقعات میں حسنین اکبر امپھری اور محمد عباس سلطان آباد اور گزشتہ دنوں مناور میں 2 نوجوانوں کا ایکسیڈنٹ اور دیگر حادثاتی صورتحال میں ڈی ایچ کیو اور سٹی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی بر وقت موجودگی کے حوالے سے سیکریٹری ہیلتھ سے عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی ملاقات میں فوری طبی خدمات سرانجام دینے کیلئے سرجن گاسٹینالوجسٹ میڈیکل اسپشلسٹ اور بے ہوشی کے ڈاکٹرز کو ہسپتال کے بالکل قریب رہائش فراہم کرکے عوامی بے چینی کا مداوا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں