39

کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن دھماکے کا ایک اورزخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکے کا ایک اورزخمی پولیس اہلکاردم توڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں بم دھماکے کا ایک اورزخمی پولیس اہلکارعقیل خان دم توڑگیا، جس کے بعد جاں بحق اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی۔ بم دھماکے میں زخمی اہلکارعقیل خان شدید زخمی ہوا تھا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

واضح رہے کہ مسجد کے باہرنمازیوں کی حفاظت کے لیے موجود پولیس وین کوامن دشمنوں نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارشہید ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں