17

نصیرآباد: مسلح افراد کی فائرنگ، 3 مزدور جانبحق

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تحصیل ٹمبو میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب مزدور فیکٹری میں کام کر رہے تھے، مقتولین کی شناخت ارجی ،جنگلی اور میر حسن ماچھی کے نام سے ہوئی ان میں سے دو ہندو برادری سے تھے اور سندھ کے علاقے ٹنڈو آدم سے تعلق رکھتے تھے،نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیرہ مراد جمالی اسپتال منتقل کردی گئیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں