20

پشاور: سفاک شوہر نے بیوی کو کرنٹ لگا کر قتل کردیا

پشاور(ویب ڈیسک) نواحی علاقہ داؤد زئی میں شوہر نے جوان بیوی کو کرنٹ لگاکر قتل کردیا۔

پشاور میں محبت کی شادی کا برا انجام ہوا اور داؤد زئی کے علاقہ میں 28 سالہ گل مکئی کو اس کے شوہر سجاد عرف مینے نے کرنٹ لگانے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا ۔ دونوں کی دس سال قبل ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔ میاں بیوی میں گھریلو جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

سجاد نے 5 ماہ قبل بیوی کو طلاق دے دی تھی لیکن پھر حلالہ کرانے کے بعد دوبارہ نکاح کیا۔ ظالم شوہرنے چند روز ٹھیک رہنے کے بعد رات گئے بیوی کو کرنٹ لگانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا۔ تھانہ داؤدزئی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم سجاد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس کے سامنے اپنی بیوی گل مکئی کو بے دردی سے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں