22

کہروڑپکا: بجلی کی تار گرنے سے ایک ہی گھر کے چار افراد جانبحق

لودھراں (ویب ڈیسک) کہروڑپکا میں بجلی کی ہائی ٹینشن تار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا کے علاقے حاصل والا کے رہائشی غلام یاسین اور اس کی بیوی صغراں بی بی اپنی بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ کھیتوں پر کام کے لیے جارہے تھے کہ بجلی کی ہائی ٹینشن تار ٹوٹ کر ان پر آگری۔ واقعے میں چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

چاروں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب بجلی کی تار کی مرمت کے لیے متعلقہ حکام بھی پہنچ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں