24

گوادر: فائیواسٹار ہوٹل پر دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی گارڈ شہید

کوئٹہ (ویب ڈیسک) گوادر کے فائیو اسٹار پی سی ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تین دہشت گردوں نے پرل کانٹینینٹل (پی سی) ہوٹل گوادر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش، انٹری پر موجود گارڈ نے دہشت گردوں کو روکا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پی سی ہوٹل کا سیکیورٹی گارڑ شہید ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی سی میں موجود مہمانوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

سیکیورٹی فورسز کے اہلکار دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر بالائی منزل تک لے گئے، سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ گوادر کے ہوٹل میں صرف اسٹاف موجود تھا جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تین دہشت گردوں نے ہوٹل پر حملہ کیا جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی۔

خیال رہے کہ یہ فائیو اسٹار ہوٹل گوادر کے فش ہاربر روڈ پر کوہِ باطل میں واقع ہے۔ گوادر کا خطہ اربوں ڈالر کے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں