17

کراچی: سندھ حکومت اور ڈائیوو کے درمیان شہر میں بسیں چلانے کا معاہدہ طے

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت اور کوریا کی کمپنی ڈائیوو کے درمیان کراچی ٹرانسپورٹ پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کے مختلف روٹس پر ایک ہزار بسیں چلائی جائیں گی، اس حوالے سے سندھ حکومت اور کوریا کی ڈائیوو نے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں، معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں 60 روز میں 60 بسیں کراچی میں لائی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں 2 ماہ دن بعد 200 بسیں سڑکوں پر آجائیں گی۔

سید اویس قادرشاہ نے مزید کہا ہے کہ نئی بس سروس کراچی کے 40 مختلف روٹس پر چلیں گی، 10 سے 15 کلو میٹر کے روٹ طے کئے جائیں گے، بہت جلد سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بسوں کا تحفہ دیں گے، کراچی کو نظر انداز کرنے کے تاثر کو غلط ثابت کر دکھایا۔ کہا جاتا تھا کہ پیپلزپارٹی کراچی سے کامیاب نہیں ہوتی اس لیے اس کو سزا دی جا رہی ہے، یہ ہم سب کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں