19

کوئٹہ: یوٹیلٹی اسٹورز پر رعایتی نرخوں پر فروخت ہونے والی اشیاء ناپید

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں رمضان المبارک پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر رعایتی نرخوں پر فروخت ہونے والی اشیاء تاحال ناپید ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان شروع ہونے سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا۔

ریلیف پیکج کے تحت آٹا، دالیں، بیسن، چاول، کھجوریں، مشروبات ،خشک دودھ، مصالحہ جات، کوکنگ آئل اور گھی کو ان اسٹوروں پر خصوصی رعایتی نرخوں پر فروخت ہونا تھا۔

رعایتی نرخ تو دور کی بات کوئٹہ کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر زیادہ تر اشیاء دستیاب ہی نہیں ہیں، مہنگائی کی وجہ سے ان اسٹورز کا رخ کرنے والے عوام کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹورز پر اشیاء کی دستیابی نہ ہونے کی وجہ اشیا سپلائی کرنے والے وینڈرز کو واجبات کی عدم ادائیگی بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہ بھی ادا نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں