26

برطانیہ: شاہی خاندان کے ننھے مہمان کی تصویر اور نام منظرعام پر آ گیا

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی شاہی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے ننھے شہزادے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے گھر بیٹے کی پیدائش 6 مئی کو ہوئی تھی جسے دونوں نے گزشتہ روز شاہی محل ونڈسر کے باہر سب سے متعارف کرایا۔

دونوں نے شاہی محل کے باہر موجود افراد سے مبارک باد موصول کی اور نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا، اس کے علاوہ ننھے شہزادے کی تصاویر بھی بنوائیں گئیں۔

شاہی خاندان کی جانب سے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر شہزادے ہیری اور میگھن مارکل سمیت بچے کی تصاویر شیئر کی گئیں جس میں ننھے شہزادے کے نام کا اعلان بھی کیا گیا۔

شاہی خاندان نے نئے مہمان کے نام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ننھے شہزادے کا نام ‘ آرچی ہیریسن ماؤنٹ بیٹن ونڈسر’ رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں