24

اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ایک بار پھر علی ظفر کیساتھ کام کرنیکی خواہش کا اظہار کردیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے پاکستان کے باصلاحیت گلوکارواداکارعلی ظفر کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے ان کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکردیا۔

پاکستان کے مایہ نازگلوکارواداکارعلی ظفر کا جادو بھارتیوں پراب بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے اور بھارتی فنکار خاص طورر علی ظفر کی دوست اورفلم ’کل دل‘ میں ان کی ساتھی اداکارہ پرینیتی چوپڑا تو ابھی تک علی ظفر کی شخصیت کے سحرسے نکل نہیں سکی ہیں اورآج بھی علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب اداکارہ پرینیتی چوپڑا سے ان کے دوست اورساتھی اداکار علی ظفر کے بارے میں پوچھا گیا توانہوں نے علی ظفر کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ جب آپ علی ظفرسے ملتے ہیں توآپ کوبالکل بھی احساس نہیں ہوتا کہ علی کا تعلق کسی دوسرے ملک سے ہے جب تک کہ وہ آپ کو خود نہ بتائیں۔

یاد رہے کہ علی ظفر اورپرینیتی چوپڑا نے 2014 میں فلم ’کل دل‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس میں ان کے علاوہ اداکار رنویر سنگھ اورگووندا نے اہم کردار اداکیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں