26

یوٹیوب سٹار شام ادریس کی اہلیہ پر حملہ

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب سٹار شام ادریس اپنی اہلیہ سحر عرف فروگی کے ہمراہ کراچی کے ایک مال میں موجود تھے جہاں ان پر حملہ ہوا۔

شام ادریس کی اہلیہ فروگی نے اپنے یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مال میں مداحوں سے ملاقات کرنے کے لیے موجود تھیں جب ایک لڑکے نے ان کے منہ پر مکا مارا جس کے بعد وہ وہاں سے بھاگ گیا۔

فروگی نے مزید بتایا کہ وہ اس واقعے کے بعد بہت زیادہ خوفزدہ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں الزام لگایا کہ ان پر یہ حملہ ایک اور یوٹیوبر ڈکی (سعد) اور ان کے مداحوں نے کیا۔

اس واقعے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں شام ادریس ایک شخص کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، جبکہ وہ اس دوران غصے میں یہ بھی کہتے نظر آئے لڑکی پر ہاتھ اٹھانے والے بےغیرت، جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا لڑکی کو مکا مارتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں