4

سندھ بھرمیں موسم سرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں موسم سرما کی 10 روزہ چھٹیاں ختم ہوگئیں جس کے بعد تمام اسکول و کالجز کھل گئے۔

صوبے بھر کے نجی اور سرکاری اسکول اور کالجز میں آج سے معمول کے مطابق تدریسی عمل کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا تاہم موسم قدرے سرد ہونے کے باعث تعلیمی اداروں میں حاضری متاثر ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں